fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا آغاز

اگست 16, 2020 | 6:12 شام

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر ہونے والی ٹیلیفونک کال پر دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ٹیلیفون سروس دونوں ممالک کی عوام کے لیے بھی کھول دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے اماراتی اور اسرائیلی کمپنیوٕں میں معاہدہ بھی ہوگیا۔دونوں ممالک کی سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان اسٹریٹجک کمرشل معاہدے پر دستخط ہوئے۔

دونوں کمپنیاں مل کر کورونا کے خلاف تحقیق کا کام کریں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button