fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

عالمی نمبر چار بلینڈا بینسک بھی یو ایس گرینڈ سلم سے دستبردار

اگست 16, 2020 | 6:52 شام

‏دفاعی چیمپئین رافیل نڈال اور بیانکا اینڈریسکو کے بعد عالمی نمبر چار بلینڈا بینسک بھی یو ایس گرینڈ سلم سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

بلینڈا بینسک نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ یو ایس اوپن کے لئے نہ جانے کا ایک مشکل فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس اوپن کے انعقاد کے لیے منتظمین کی تیاریوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والوں کے لیئے نیک خواہشات ہیں۔

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 23سالہ بلینڈا بینسک کا کہنا تھا کہ میں اب اگلے ماہ روم کے ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button