
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیریز جیتنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔
ساؤتھمپٹن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جہاں صرف 10.2 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔
پاکستانی ٹیم نے 223 رنز 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو صرف 13 رنز کے اضافے کے بعد 236 کے مجوعے پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔