fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی

اگست 17, 2020 | 9:40 صبح

لاہور ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور اُن کے تقرر کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب مانگ لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے نعیم اللہ آفریدی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا اعتراض تھا کہ نیشنل بینک کے صدر کے تقرر کیلئے تعلیمی اہلیت بینکنگ میں ماسٹر ڈگری مقرر تھی لیکن موجودہ صدر نیشنل بینک کو نوازنے کے لئے رولز میں ترمیم کرکے تعلیمی اہلیت گریجویشن کردی گئی ۔

عدالت نے اعتراض اٹھایا کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد سے ہوا، صدر نیشنل بینک کراچی میں ہیں، یہ عدالت کیسے سماعت کرسکتی ہے؟

فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےدرخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button