fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

آج یہ ہمارے ساتھ ہورہا ہے، کل یہ کسی اور کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

اگست 17, 2020 | 11:27 صبح

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کی پیشیی کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکانے کےلیے صدر زرداری کو بار بار پیشی پہ بلایا جارہاہے، ہمارے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جارہا ہے، میرے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہاہے مگر میں ڈرنے اور جھکنے والا نہیں ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام اوروکلاء کوعدالت آنے سے روکا گیا، یہ سب جج پردباؤ ڈالنے کی کوشش تھی یا ہم پر۔

انھوں نے کہا کہ آج یہ ہمارے ساتھ ہورہا ہے، کل یہ کسی اور کے ساتھ ہوسکتا ہے، یہ نا ملٹری کورٹ ہے نہ ان کیمرہ کورٹ ہے ،عوام کو حق ہے عدالت آنے کا اور کارروائی دیکھنے کا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کا اتنا ڈرہے کہ اسلام آباد کی تمام پولیس یہاں کھڑی کر دی ہے، چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک جج کورونا وبا کی وجہ سے آصف زرداری کو وڈیو لنک پر لاتا ہے،جبکہ دوسری عدالت میں آصف علی زرداری کو زبردستی پیش کرایا جاتا ہے۔

پی پی چیئرمین نے بتایا کہ پولیس نے وکلاء فاروق نائیک اور لطیف کھوسہ کو مس ہینڈل کیا، انہیں عدالت میں جانے نہیں دیا، کیا ایسا آزاد ریاست میں ہوتا ہے، آپ کو کیا خوف کیا ڈر ہے؟

بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کٹھ پتلی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے اس کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے، یہ کٹھ پتلی اور جعلی حکومت نہیں چلے گی،یہ لوگ اپوزیشن پر دباؤ ڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے یحی، ضیاء اور مشرف آمریت کا بھی مقابلہ کیا ، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں،ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے ہیں نہ اب دباؤ میں آئیں گے ۔

بلاول نے کہا کہ اگر میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹتا تو یہ میرے خاندان اور کارکن کو انتقام کا نشانہ بناتے ہیں،میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم عدالتوں سے انصاف کی توقع کرتے ہیں ، اگر ہم عدالتوں پر یقین نہیں رکھیں گے تو کون رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں عدالت میں ذوالفقار بھٹو کے ماورائے عدالت قتل کیس زیرالتواء ہے، کسی نے نہیں سمجھا کہ اے پی ایس کا ملزم بھاگ چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button