دلچسپ و عجیب

شہری گاڑی میں تین بچھڑے بٹھا کر برگر لینے پہنچ گیا

لندن (ویب ڈیسک)امریکی شہری مشہور فوڈ چین سے برگر خریدنے کےلیے گائے کے تین بچے بھی کار میں بٹھا کر لے گیا، کار میں گائے کو سوار دیکھ کر دیگر شہری حیران رہ گئے۔انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بہت جلدی اپنی جانب مبذول کرلیتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو امریکی ریاست وسکونسن سے سامنے آئی ہے جس میں برنی نامی شخص اپنی گاڑی میں بچھڑے بھی ساتھ لیے گھوم رہا ہے۔ویڈیو میں فیس بک پر شیئر کرنے والی خاتون نیلسن نے لکھا کہ ہم مکڈونلڈ کے


ڈرائیو تھرو برانچ میں پہنچنے تو کچھ فاصلے پر ایک کار موجود تھی جس کی پچھلی نشست پر زندہ گائے موجود تھی۔نیلسن ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کیپشن دیا کہ ’شہری برگر لینے گاڑی میں سالم گائے بٹھا کر پہنچ گیا‘۔ویڈیو فیس بک پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی، جسے چند گھنٹوں میں 2 لاکھ 15 ہزار مرتبہ دیکھا گیا اور اس پر ساڑھے تین سو کے قریب افراد نے تبصرے کیے جب کہ 2 ہزار صارفین نے ویڈیو کو شیئر اور لائک کیا۔نیلسن کہتی ہیں کہ میں ویڈیو پوسٹ کرکے سوگئی اور اگلی صبح یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ میری بنائی ویڈیو پر چھ ادارے خبر بنا چکے ہیں۔انہوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں تو سمجھی تھی کہ گاڑی میں نظر آنے والی گائے نقلی ہوگی مگر وہ اصلی تھی، گائے کے مالک برنی نے اس حوالے سے کہا کہ گاڑی میں ایک نہیں بلکہ تین بچھڑے تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button