fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کراچی سے متعلق فتور ذہن سے نکال دیں ،مراد علی شاہ کی کس کو وارننگ؟

اگست 17, 2020 | 11:55 صبح

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی کے دماغ میں کوئی فتورہے تو نکال دے، آئینی اختیارات کسی سے شیئرنہیں کروں گا، کمیٹی بننے کی بات ہوئی ہے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، کمیٹی بنے گی تو سندھ اور وفاقی حکومت کی ہوگی ۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کےلیے سندھ اور وفاق میں ہونے والے اتفاق پر وزیراعلیٰ سندھ کا موقف سامنے آگیا، کہتے ہیں کہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی، سیاسی جماعتوں کی کمیٹی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کمیٹی سیاسی کام کے لیے بنتی ہے، ایک وقت تھا انہیں بلایا بھی نہیں جاتا تھا اب وہ خود بیٹھ کر بات کرنے پر تیار ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کسی کے دماغ میں یہ فتور ہے تو نکال دے کہ صوبے کے ایگزیکٹو اختیارات شیئر کیے جائیں گے ، بڑی باتیں چلیں کہ تینوں جماعتیں ایک ہوگئیں، سیاسی جماعتوں کی کوئی کمیٹی نہیں بن رہی نہ کوئی معاہدہ ہوا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایگزیکٹو کے رول میں جماعتوں کا کام نہیں، پہلے جو بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے اب تڑپ رہے ہیں کہ کسی طرح انٹری کرا دیں، وہ سمجھ رہے تھے کہ بیک ڈور سے ایگزیکٹو رول میں آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button