fbpx
آج کا ایشواخبار

ملک میں ایک کلو چینی 92 سے 110 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادارہ شماریات

اگست 17, 2020 | 12:01 شام

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی کی نسبت پشاور میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

ادارہ شماریات  کے مطابق پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی کی نسبت پشاور میں چینی 10 روپےفی کلو مہنگی ہے جبکہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر کی نسبت پشاو رمیں چینی15 روپے فی کلو تک منہگی ہے۔

کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، حیدرآباد میں چینی 100 روپے کلو ہے، بنوں میں چینی 96 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اورسکھر میں چینی 95 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، خضدار میں چینی 92 روپے کلو تک فروحت ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 67 پیسے فی کلو تک ہے، ملک میں ایک کلو چینی کی کم ازکم قیمت 92، زیادہ سے زیادہ 110 روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کھانے پینےکی 15 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 13 چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ  23 چیزوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button