fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری پر فرد جرم9 ستمبر کو عائد ہوگی

اگست 17, 2020 | 12:27 شام

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی,  عدالت نےآصف زرداری کو آئندہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید کو بھی 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

سماعت کے آغاز پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رحمان ملکس، ابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پہلے حاضری سے استثنا یا وڈیو لنک سے حاضری کی درخواست پر دلائل دیں گے، اگر عدالت نے درخواست مسترد کردی تو پھر آصف زرداری عدالت پیش ہوں گے۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے عدالتی عملے نے وکیل فاروق نائیک کو کہا کہ آصف علی زرداری کو بلالیا جائے جس کے بعد فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو فون کال کرکے کہا کہ عدالت پیش ہونے کے لیے آجائیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے 12 اگست کو عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں پیشی کے بجائے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button