fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق

اگست 17, 2020 | 12:14 شام

 سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز ہواؤں اورکشتی میں  گنجائش سے زیادہ افراد سوار کے باعث پیش آیا۔  جس کے باعث آٹھ خواتین اور دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جب کہ 3 خواتین ماہین، رشیداں اور روبینہ کو بچا کر سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ڈوب کر مرنے والوں میں 21 سالہ عروج دختر عثمان غنی اور3 سگی بہنیں سعدیہ، شائزہ، علیشاہ بھی شامل ہیں۔

ڈوبنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو محمود آباد کراچی سے پکنک منانے جھیل پر آئے تھے۔

کینجھر جھیل کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے پاک بحریہ نے بھی معاونت کی اور سول انتظامیہ کی درخواست پر  پاک بحریہ کے غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ بنے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button