Tickerآج کا ایشو

مشکل وقت میں بڑا ریلیف، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button