fbpx
Uncategorizedاخبار

کراچی سے متعلق فتور ذہن سے نکال دیں ،مراد علی شاہ کی کس کو وارننگ؟

اگست 17, 2020 | 12:22 شام

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتی اختیارات میں کسی کو حصہ دار نہیں بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کےلیے مختلف حل سوچنے والوں کو بڑی وارننگ دے دی ۔ ان کا کہنا ہےپچھلے دنوں سے آئین کو پامال، ملک کو نقصان پہنچانے کی باتیں کررہے ہیں، ایسے لوگ ملک دشمن ہیں، سندھ ہماری ماں ہے، جو ماں کے ٹکرے کی بات کرے گا اس کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے، کسی حالت میں سندھ حکومت کی ایگزیکٹیو پاور (اختیارات) کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پر وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کمیٹی بنی ہے بلکہ صرف بات ہوئی ہے، ایگزیکٹو رول کیلئے سیاسی جماعتوں کی کمیٹی نہیں بنائی، کچھ لوگ کہتے تھے ہم آپ کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کریں گے، آج بیٹھنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، سندھ کے اختیارات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے، جس کے دماغ میں خناس ہے وہ نکال دے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب مجھے بلایا ہی نہیں جاتاتھا اور اب وفاق خود ہم سے بات کرنے کو تیار ہے، ایگزیکٹو رول سیاسی جماعتوں نہیں حکومتوں کا کام ہے، اگر کمیٹی بنے گی تو وفاقی اور سندھ حکومت کی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button