fbpx
آج کا ایشواخبار

چینی سے کس نے کتنا کمایا؟کس نے کتنی سبسڈی لی ؟

اگست 17, 2020 | 12:42 شام

چینی بحران کے ذمہ دارن کا تعین کرنے والی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق پابندی کے باوجود پنجاب سے چینی ایکسپورٹ پر تین ارب روپے کی سبسڈی منظور کروائی گئی ، خسرو بختیار کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے سبسڈی منظور کروائی ،10 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی وجہ سے پاکستان میں چینی مہنگی ہوئی ، ایکسپورٹ سبسڈی سے چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 71 روپے فی کلو ہوئی ۔گزشتہ پانچ سال میں چینی کی برآمد پر 25 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ، نواز دور میں 22 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ موجودہ دور حکومت میں تین ارب کی سبسڈی دی گئی ۔

اسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ نے چھ گروپس کی لوٹ مار کا بھانڈا پھوڑا ،جنہوں نے چینی ایکسپورٹ پر سبسڈی لی ہے اور کے علاوہ مہنگی چینی سے بھی مال بنایا۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر ملوں نے چینی ایکسپورٹ سے 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے ، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے مجموعی سبسڈی کا 22 فیصد ایکسپورٹ کیا ۔مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ، مونس الہیٰ رحیم یار خان گروپ میں پارٹنر ہیں ، رحیم یار خان گروپ نے چینی ایکسپورٹ پر 45 کروڑ 20 لاکھ کی سبسڈی لی ، رحیم یار خان گروپ نے مجموعی سبسڈی کا 18 فیصد ایکسپورٹ کیا ،پانچ سال میں رحیم یار خان کے گروپ نے چینی کی سبسڈی سے چارارب روپے کمائے ۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈبلیو شوگر ملز نے پیدوار کا 19 فیصد ایکسپورٹ کیا ، المعیزگروپ کے شمیم احمد نے چینی ایکسپورٹ پر 40 کروڑ 60 لاکھ سبسڈی لی ، ہنزہ شوگر ملز نے پیدوار کا 74 فیصد ایکسپورٹ کیا ، 40 کروڑ 98 لاکھ سبسڈی لی، حسین شوگر ملز نے 8 کروڑ 85 لاکھ ، شیخو شوگر ملز نے 5 کروڑ 68 لاکھ کی سبسڈی لی، پانچ سال میں جے ڈی ڈبلیو نے تین ارب ، ہنزہ نے دو ارب 80 کروڑ کی سبسڈی لی ،فاطمہ شوگر ملز نے پیدوار کا 68 فیصد ایکسپورٹ کیا ،24 کروڑ 83 لاکھ سبسڈی لی ،پانچ سال میں اومنی گروپ نے چینی ایکسپورٹ پر 90 کروڑ اسے زائد سبسڈی لی ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حکومت گنے کے بڑے زمینداروں اور شوگر ملوں کے گٹھ جوڑ کا توڑ کرے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button