fbpx
اخباروومنزہ

نیا فیشن: کہاں کے لیے کیا پہنیں؟؟؟

اگست 17, 2020 | 1:03 شام
ابھی شادیوں اور پارٹیوں کا موسم ہے اور ہر پارٹی میں مرکز نگاہ بننے کے لئے آپکو ٹرینڈ کے ساتھ چلنا بیحد ضروری ہے ۔ اگر آپ ٹرینڈ فالو نہیں کرتی ہیں تو آپکو نئے فیشن کے ٹرینڈ کے بارے میں جانکاری ضرور لینی چاہئے ۔ اگر آپ وہی پرانا لہنگا، سوٹ یا ڈیزائنر کرتا پہننے کی سوچ رہے ہیں تو یہ آئڈیا بالکل پرانا ہے ۔اور آپکو آؤٹ ڈیٹڈ لک کا خطاب مل سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپکو پانچ ایسی پوشاکوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ابھی چلن میں ہیں
اگر آپ شادی یا ہارٹی میں روایتی لباس پہننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو بالکل پہنئے لیکن یہ جان لیں کہ اس وقت کیسا فیشن چل ریا ہے ۔ آپ کوئ بھی سنگل کلر کی ڈیزائنر نیٹڈ ساری پہن سکتی ہے ۔ لیکن اسکے ساتھ ہائ نیک بلاوز یا پھر نیک تک باڈر کے ایمبرائڈری یا پوری آستین کے اسٹائلش بلاؤز پہنیں ۔ یہ زیادہ بہتر لگے گا ۔
ایوننگ گاؤن اور پارٹی وئیر فل لینتھ ڈریس بھی اس وقت بہت مشہور ہو رہے ہیں ۔ گاؤن نوجوان لڑکیوں کی پہلی پسند بن چکی ہے ۔ فلورل پرنٹ فراک بھی کافی چلن میں ہے ۔ آن لائن شاپنگ میں آپکو کافی ڈیزائن اور ورائٹی مل جائے گی ۔ وہ بھی مناسب قیمت پہ
لہنگے کی بات کی جائے تو اے لائن اور فش کٹ لہنگا فیشن کے لحاظ سے فٹ ہے ۔لیکن آپ چاہیں تو روایتی گھیر دار لہنگا بھی پہن سکتی ہیں یہ کبھی بھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا ۔ اس وقت شرارہ اور بھاگل پوری فلورل پیٹرن کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔
اگر آپکو سوٹ پہننا پسند ہے تو انارکلی سوٹ اب بھی فیشن میں ہے ۔اور اب اسے فل لینتھ پیٹرن میں خواتین زیادہ پسند کر رہی ہیں ۔ سوٹ میں چوڑی پیٹرن اور بوٹ نیک بھی چلن میں ہے ۔ اس کے علاوہ پٹیالہ اور شیروانی پیٹرن کے ساتھ پلازو یا شرارہ خوب ٹرینڈ میں ہے ۔ کرتوں کے معاملے میں اسٹریٹ پیٹرن فیشن میں ہے
ورک کی بات کریں تو کانچ کے ورک دوبارہ فیشن میں لوٹ آئے ہیں اور اسے کرتوں سے لے کر ساری تک میں خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ کلر فل ایمرائڈری اور نیٹ پر ورک بھی فیشن میں ہے ۔ بنارسی کبھی بھی آؤٹ آف ڈیٹ نہیں ہوتا ۔ آپ پلین سوٹ پہ بنارسی ڈوپٹہ اوڑھ کر ایک نیا لک اپنا سکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button