fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

امریکی ہیلی کاپٹرز کا شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

اگست 17, 2020 | 5:23 شام

 شام میں دو امریکی ہیلی کاپٹرز نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرولنگ پر مامور امریکی فوجی شام کے شمال مغربی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم انہیں شامی فوج نے چیک پوسٹ پر روک لیا جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شامی اور امریکی فوج کے مابین میں جھڑپ کا یہ واقعہ کردوں کے زیر انتظام شہر کے نزدیک پیش آیا ہے، شام میں ویسے تو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کی اجارہ داری ہے جو کردوں کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن کچھ علاقوں میں کرد اور حکومت کے درمیان امن معاہدے کے تحت شامی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

امریکا کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ شامی حکومت نے اس واقعے کو غلط فہمی اور معلومات کے تبادلے کے موثر نظام کے فقدان کا نتیجہ قرار دیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button