دلچسپ و عجیب

لڑکی نے کار کیفے میں گھسادی، افراتفری مچ گئی

سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے شہر تھیگو کے چھوکچھن دونگ کے علاقے میں ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکراتی ہوئی کیفے کے اندر گھس گئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کو 20 سالہ لڑکی چلا رہی تھی۔ گاڑی کیفے کے شیشے کے دروازے کو توڑتی ہوئی کیفے کے اندر گھس گئی جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ حادثے میں گاڑی کی ڈرائیور سمیت کیفے کے اندر بیٹھے ہوئے 5 افراد کو معمولی

چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈرائیور اس وقت نشے کی حالت میں نہیں تھی اور یہ حادثہ صرف ڈرائیور کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button