لائم لائٹ

شہریوں کو کورونا کی ایسی ویکسین لگادی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے شہر اُلسان کے ایک جنرل ہسپتال میں 91 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی زائد المیعاد فائزر ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق 26 اگست سے 2 ستمبر تک 91 افراد کو ایسی فائزر ویکسین لگائی گئی جس کی معیاد 25 اگست کو ختم ہو چکی تھی۔ شہر کی انتظامیہ نے اس ہسپتال میں موجود ویکسین کی تمام خوراکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔اُلسان شہر کی انتظامیہ نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے کوریا کے تمام مراکز کو اس حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔

جن 91 لوگوں کو زائد المیعاد ویکسین لگائی گئی ہے ان پر کسی بھی قسم کے منفی رد عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان افراد کو مزید تین ہفتے کے بعد دوبارہ ویکسین لگائی جائے گئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button