گلوبل ویلیج

فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کو ہارٹ اٹیک کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جاری فٹ بال ایسوسی ایشن یوتھ چیلنج کپ (ایف اے یوتھ کپ)کے ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو ہارٹ اٹیک آ گیا۔ دی سن کے مطابق یہ میچ ویسٹ برج فورڈ ایف سی کولٹس اور بوسٹن یونائیٹڈ کے مابین ریگاٹا وے میں ہو رہا تھاجب ویسٹ برج فورڈ کے ایک کھلاڑی کو اچانک ہارٹ اٹیک آ گیااور وہ میدان میں گر کر تڑپنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق اس کھلاڑی کو فوری طور پر کوئنز میڈیکل سنٹر لیجایا گیا جہاں خوش قسمتی سے ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ برج فورڈ

کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آج کے میچ میں ہمارے ایک کھلاڑی کو طبی مسئلہ درپیش آیا تھا۔ ہم نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور کھلاڑی کو بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کھلاڑی کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔“

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button