Tickerوومنزہ

غیرملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، بڑی پابندی ختم!

کویت سٹی(ویب ڈیسک)خلیجی ملک کویت نے ملک آنے کے خواہش مند غیرملکی گھریلو ملازمین کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی لیکن مکمل ویکسی نیشن ضروری ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے ویکسین یافتہ گھریلو کارکنان کو قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔ فلپائن، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے آنے والے ویکسین یافتہ گھریلو

عملے کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا پڑے گی، حکومت نے انہیں ریلیف دے دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھریلو ملازمائیں اور دیگر کارکن ہوٹل قرنطینہ کے بغیر اپنے کفیل کے یہاں براہ راست آسکیں گے، تاہم گھریلو عملے کے لیے پابندی یہ ہے کہ وہ کویت میں رجسٹرڈ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین لگوا چکے ہوں اور کویتی ایپ ’مناعہ‘ پر ویکسین سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ضروری ہوگا۔دریں اثنا گھریلو عملے کو پی سی آر ٹیسٹ کویت پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کرانا ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button