Tickerگلوبل ویلیج

دو لاکھ سے زائد ملازمت کے مواقع! خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے دو لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی نوید سنا دی۔ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت لاکھوں مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔اس حوالے سے وزیر سماجی بہبود و افرادی قوت انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ وزارت ای پلیٹ فارم کے ذریعے ایک روز میں 21 ہزار سے زیادہ امور نمٹا رہی ہے جب کہ ماضی میں مکاتب العمل میں زیادہ سے زیادہ روزانہ 700 امور نمٹائے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت افرادی قوت وژن 2030 کے تحت لیبر کے بہتر مستقبل کےلیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں وزارت نے ایک آزاد پلیٹ فارم جاری کیا ہے جس سے آن لائن 52 ہزار سے زیادہ شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزیر احمد الراجحی نے دو لاکھ سے زائد سعودی شہریوں کو رواں برس روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button