Tickerایتھلیٹ کارنر

شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی اصل وجہ محمد وسیم نے بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ۔اس حوالے سے سوشل میڈ یاپر بحث بھی جاری ہے جس کا جواب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دے دیا ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ شعیب ملک کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا کیا خوشدل شاہ شعیب ملک سے بہتر انتخاب ہیں ؟ ۔اس پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا

کہ مطلوبہ ہدف کے لیے ،یقینا۔نمبر پانچ چھ کے لیے شعیب ملک مناسب کھلاڑی نہیں ہیں ،آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیں ،جو اس پوزیشن کے لیے نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ان سے میری بات بھی ہوئی تھی ،وہ اس پوزیشن پر نہیں بلکہ ٹاپ آرڈر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتے تھے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button