سائنس و ٹیکنالوجی

ایک بار پھر نئی تبدیلی ۔۔ واٹس ایپ اس بار کونسا نیا پرائیویسی آپشن لانے والا ہے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ، واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایپ میں کچھ معمولی تبدیلی کرنے جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں کے بعد، صارفین کی پرائیویسی سیٹنگ میں
(Last Seen) کے آپشن کو صارفین اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔ تاہم یہ نئی اپ ڈیٹ آئی فون اور اینڈرائیڈ فون

استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہی ہوگی۔ اس اپ ڈیٹ سے صارفین اب اپنے فون میں موجود مخصوص کانٹیکٹس سے (Last Seen) کے آپشن کو اپنی مرضی سے چھپا سکتے ہیں۔یاد رہے چند ماہ قبل واٹس ایپ نے چند پرائیویسی میں تبدیلیاں کی تھیں، جس کے بعد انہیں صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button