Tickerایتھلیٹ کارنر

آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ،بابراعظم کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی(ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری اور ٹیسٹ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کررہے ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز پر حکمرانی کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ دیگر نمبروں پر روی چندر ایشون، ٹم ساوتھی، جوش ہیزلے ووڈ، نیل ویگنار، کگیسو رباڈا، جیمز اینڈرسن، جسپرت بمرا اور جیسن ہولڈر موجود ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button