گلوبل ویلیج

خواتین کے کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد افغانستان کو بڑی دھمکی مل گئی

سڈنی ( ویب ڈیسک) طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے اعلان کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کی کرکٹ ہمارے لیے ناقابل یقین اہمیت کی حامل ہے، کرکٹ کے حوالے سے ہمارا وژن ہے کہ یہ ایک گیم ہے اور ہم خواتین کے اسپورٹس کی ہر سطح پر حمایت کرتے ہیں۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر افغان خواتین پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہتا ہے

تو ہمارے پاس افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نومبر میں شیڈول ٹیسٹ میچ کو منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔اے سی اے کے مطابق ہم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں راشد خان جیسے کھلاڑی کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر رویا سمیم اور ان کی ٹیم کو بھی ایسے مواقع نہ ملے تو افغانستان کے ساتھ شیڈول ٹیسٹ میچ نہیں ہو سکے گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button