لائم لائٹ

سفری پابندی: سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکتے ان کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی خودکار طریقے سے توسیع کررہے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ خروج وعودہ پر مملکت سے گیا لیکن سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں لوٹ سکتا جبکہ اقامے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے اور خودکار طریقے سے توسیع بھی نہیں ہوئی، ایسی صورت میں کیا کروں؟۔جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سفری پابندی

کے حوالے سے ممنوعہ ممالک کے اقامہ ہولڈرغیر ملکی کارکنوں کے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار اور خود کارطریقے سے اضافہ کیا جارہا ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ جن غیرملکیوں کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی وہ اپنی باری کا انتظار کریں جلد ان کی دستاویزات کی بھی تجدید کردی جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button