ایتھلیٹ کارنر

رمیز راجہ سے ملاقات میں کھلاڑی پھٹ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کھلاڑی پھٹ پڑے، قومی کھلاڑیوں نے غیرملکی کوچ کی حمایت کردی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ملکی کوچ جلد رائے قائم کرلیتے ہیں، کھلاڑی کی کمزوری

کو اس کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی رائے میں کرکٹ بورڈ اور کوچز میڈیا کا دباؤ برداشت نہیں کرپاتے، سوشل میڈیا پر کسی کھلاڑی کی تعریف یا برائی اس کے کیریئر کا فیصلہ کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑی فٹنس کے دہرے معیار پر بھی خوش نہیں ہیں، کچھ کھلاڑی فٹنس معیار پر پورا نہیں اترتے پھر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button