سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر پر اہم ترین فیچر متعارف

لندن(ویب ڈیسک)ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ایک اہم ترین فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، یہ ایک ‘سافٹ بلاک’ فیچر ہے جس کے استعمال کے ذریعے کسی صارف کو بلاک نہیں کرنا پڑے گا۔اس نئے فیچر کا تعلق ٹوئٹر کے نئے پرائویسی ٹولز سے ہے، جس کے ذریعے اب صارف کسی فالوور کو بلاک کیے بغیر ہٹا سکے گا یعنی ان فالو کر سکے گا، ٹوئٹر نے اس کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ٹوئٹر سپورٹ نے 8 ستمبر کے ٹوئٹ میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے پروفائل پیج سے فالوورز کی فہرست سے کسی بھی فالوور کو

ہٹا سکتے ہیں۔ٹوئٹر سپورٹ کے مطابق آپ نے فالوور کے نام کے آگے صرف تین نقطوں والے مینیو پر کلک کرنا ہے، جس پر ‘ریموو فالوور’ کا آپشن آئے گا، اسے کلک کرنے کے بعد آپ کے ٹوئٹس اس صارف کی ٹائم لائن پر پھر دکھائی نہیں دیں گے۔یعنی اگر آپ کسی فالوور سے تنگ ہیں تو اب بڑے آرام سے اسے اپنے فالوورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے، جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔ فیچر کے تحت ان فالو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے انھیں یہ پتا چل سکے کہ وہ لِسٹ سے نکالے جا چکے ہیں کیوں کہ اگر انھیں یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فالو کر سکتے ہیں۔اس سے قبل صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انھیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا، ٹوئٹر کا یہ فیچر ابھی صرف ویب ورژن پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button