شہر شہر سے

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی ، تشویشناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیپرا نے بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بجلی جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، سی پی پی اے جی نے 1.47 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ۔اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ صرف ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button