fbpx
آج کا ایشواخبار

ملک بھر میں کورونا کےفعال مریضوں کی اصل تعداد کتنی؟

اگست 19, 2020 | 8:02 صبح
اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار 116 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں613 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد 6201  ہو گئی۔

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے جب کہ اب تک 2  لاکھ 72 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26  ہزار 743 ، پنجاب میں 95 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا 35401، گلگت بلتستان 2565،  بلوچستان میں 12370، آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2212 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button