شہر شہر سے

ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصدہوگئی جب کہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح17.20 فیصد پرپہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 5 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 22 میں استحکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلو

قیمت میں 15 روپے27 پیسے اضافہ ہوا جس سے قیمت 214 روپے 47 پیسے ہوگئی جب کہ گھی پونے 5 روپے مہنگا ہوا جس سے گھی کی اوسط قیمت 342 روپے 66 پیسے ہوگئی۔پیاز کی فی کلوقیمت میں 11روپے 92 پیسے، ٹماٹر 11 روپے 36 پیسے، آلو 68 روپے، لہسن 3 روپے 63 پیسے، دال مسور 3 روپے 65 پیسے، انڈے 6 روپے 29 پیسے اور بیف 6 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط57 روپے 85 پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس سے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1222 روپے7 پیسے ہوگئی۔اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، مٹن، دال چنا، چاول اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 2 روپے 53 پیسے فی درجن سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 49 روپے 70 پیسے سستا ہوا جب کہ چاول، دال مونگ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button