fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

پنو عاقل میں خاندان کے سربراہ کے ہاتھوں 11 افراد کا قتل

اگست 19, 2020 | 8:59 صبح

پولیس کے مطابق واقعہ پنو عاقل کینٹ  کی حدود میں پیش آیا جہاں گھر کے سربراہ ملزم وہاب نے بیوی بچوں سمیت اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق مقتولین میں ملزم کی بیوی، 4 بیٹیاں، 3 بیٹے، بہو، پوتی اورپوتا شامل ہیں۔

ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم نے تمام افراد کو رات سوتے ہوئے قتل کیا، مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کے ساتھ اس کے تین بیٹوں کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم ملزم کے بیٹوں کے قتل میں ملوث ہونے کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے  واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی  سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں؟کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button