Uncategorizedشہر شہر سے

طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 3گھر منہدم ، ملبے تلے دب کر 11افراد جاں بحق

مانسہرہ (ویب ڈیسک ) ضلع مانسہرہ کے علاقے تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر منہدم ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 11افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔ ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع تو ر غر میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 16 افراد ملبے تلے دب گئے ۔

 

 

 

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 11افراد کی لاشیں اور دو زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا ہے جبکہ ملبے تلے دبنے والے تین افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت ،بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور اٹک سمیت کئی شہروں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button