Tickerسدا بہار

بارش کا سلسلہ جاری، مزید کن شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں تیسرے روز بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہر وں میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے

 

 

 

مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت ،بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور اٹک سمیت کئی شہروں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button