Tickerسوشل میڈیا

انتظار کی گھڑیاں ختم !ایمن سلیم شوبز انڈسٹری میں واپس آگئیں؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان احسن خان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ کنفیوژن ہے کہ آج آپ یہاں موجود ہیں تو آپ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیوں کردیا تھا؟اس سوال کا

جواب دیتے ہوئے ایمن سلیم نے کہا کہ ’دراصل ہوا یہ تھا کہ وہ کورپوریٹ انڈسٹری سے ہیں تو جب وہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں کیونکہ شوبز انڈسٹری باقی انڈسٹری سے بہت مختلف ہے۔ایمن سلیم کے جواب پر احسن خان نے ایمن سے سوال کیا کہ انہیں باقی انڈسٹریز کے بارے میں معلومات ہیں؟جس پر ایمن نے جواب دیا کہ ’جی ہاں، جیسے کہ وہ پہلے نیویارک میں انویسٹمینٹ بینکنگ اور کنسلٹنگ کر چکی ہیں تو وہ اس حوالے سے بات کررہی ہیں کہ جب آپ مکمل طور پر ایک شعبے کو چھوڑ کر دوسرے کا انتخاب کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’شوبز انڈسٹری میں آنا ان کے لیے زندگی کے بدل جانے کے مترادف تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ یہ ہوا تھا کہ وہ پوری طرح سے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں کہ انہیں یہ کرنا بھی یا نہیں۔ایمن سلیم نے کہا کہ ’انہیں شوبز انڈسٹری میں بہت پسند کیا گیا اور اس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور شکر گزار بھی ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں اس لیے انہوں نے سوچنے کے لیے تھوڑا وقت لیا کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں اور پھر انہوں نے شوبز میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔‘واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم انہوں نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا تھا کہ وہ انڈسٹری سے بےحد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button