سوشل میڈیا

میع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟اندر کی خبر لیک

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے بارے میں دو ایسی باتیں بتا دی ہیں جو پہلے ان کے بارے میں مداحوں کو معلوم نہیں تھیں۔سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک سوال جواب کا سیشن رکھا،

جس میں ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ صبور علی کے بارے میں کچھ بتائیں۔مداح کے سوال کے جواب میں سمیع خان نے بتایا کہ ’صبور علی، کنزیٰ ہاشمی کی پکّی دوست ہے۔اس کے بعد ایک اور مداح نے سمیع خان سے کنزہ ہاشمی کی شخصیت کی کوئی بھی دلچسپ بات بتانے کو کہا۔اس سوال کے جواب میں سمیع خان نے لکھا کہ ’کنزیٰ ہاشمی بہت شرارتی ہیںخیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’مہلت‘ میں اداکار سمیع خان نے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کنزیٰ ہاشمی سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بننے والے ڈرامے ’اڑان‘میں جیو انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر نظر آئی تھیں’اڑان ‘ میں 3 بہن بھائیوں ملکہ، عقیل اور منہال کی کہانی دکھائی گئی تھی، اس ڈرامےمیں لالچ، بے وفائی اور دھوکا دہی جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا تھا جسے بڑی ذہانت کے ساتھ جہانزیب قمر نے تحریر کیا تھا اور عقیل خان نے خوبصورت ہدایات دی تھیں۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں کنزیٰ ہاشمی کے ساتھ اداکار عدیل چوہدری، نِدا ممتاز، لبنیٰ اسلم، اعجاز اسلم، عینی زیدی اور محمد اسامہ خان بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button