سوشل میڈیا

ڈزنی فلموں کے حوالے سے بڑا اعلان

لندن(ویب ڈیسک)امریکی والٹ ڈزنی کمپنی نے ڈزنی فلمیں سینما گھروں میں پیشگی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2021 کی تمام فلمیں خصوصی طور پر سینما گھروں میں پہلے ریلیز کی جائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈزنی کمپنی نے یہ فیصلہ لوگوں کو دوبارہ سینما گھروں

 

کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا جو عالمی وبا کی وجہ سے بند کر دیے گے تھے، اس اقدام سے سینما کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ ‘شنگ چی’ اور ‘دی لیجنڈ آف ٹین رنگز’ کے کامیاب تھیٹر ریلیز کے بعد سامنے آیا ہے۔ دی لیجنڈ آف ٹین زنگز فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 9 کروڑ 2 لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔خیال رہے کہ ڈزنی فلم کے سی ای او باب چاپیک نے رواں سال ٹین رنگز پر ایک فلم بنائی تھی جو عالمی کورونا وبا کے آغاز میں سینما گھروں کے ساتھ آن لائن ریلیز کی گئی تھیں۔نئی ڈزنی فلمیں سبسکرپشن ڈزنی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے سے 45 دن پہلے سینما گھروں میں چلائی جائیں گی، اس حکمت عملی سے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے اور اس طرح سینما کی رونق بحال ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button