fbpx
اخبارصحت افزا

یوم آزادی کے سلسلے میں جرمنی میں تقریب،پی ٹی آئی رہنماوں نے کیک کاٹا

اگست 19, 2020 | 9:50 صبح

پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر تحریک انصاف جرمنی کے رہنماء رانا وسیم کی جانب سے فرینکفرٹ میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں ہیڈ آف چانسری شعیب منصور اور کمرشل قونصلر خواجہ خرم نعیم کے علاوہ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

جشن آزادی کی اس تقریب میں تمام افراد نے یک زبان ہو کر کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ترقی کی منزلوں پر قائم و دائم رکھے۔ اس پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ برقرار رکھے، اس میں ترقی و خوشحالی کا عمل جاری وساری رہے، اس کی صنعت فروغ پائے، اس کے کھیت سرسبز و شاداب رہیں، خوشحالی ہر غریب کے دروازے پر دستک دے تاکہ اس کا ہرشہری ملک سے محبت کے جذبوں سے سرشار رہے .بد خواہوں اور شرپسندوں کے شر سے محفوظ و مامون رہے .
تقریب میں شریک پی ٹی آئ کارکنان کا کہنا تھا کافی تلاش و انتظار کے بعد عمران خان کی صورت میں ترقی پسند اور عظیم لیڈرشپ پاکستان کو میسر آئی . جو کرپٹ عناصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرات سے مالا مال ہے

شرکا کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیئے کہ 14 اگست کا ذکر صرف ایک دن تک محدود نہ رکھیں ، بلکہ دیار غیر میں رہنے والا ہر شخص ہمہ وقت وطن عزیز کا پکا سچا ۔سپاہی بنیں

آخر میں سید حامد شاہ نے اجتماعی دعا کروائی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button