سوشل میڈیا

بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا ۔۔۔!!! اداکارہ عائزہ خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،

کراچی (نیوز ڈیسک)خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 10 ملین رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین

یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button