لائم لائٹ

افغانستان میں نئی حکومت کا قیام فرانس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پیرس (ویب ڈیسک ) فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کا طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا، طالبان کہتے ہیں کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن ہم جانتے ہیں وہ جھوٹ بول رہے تھے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو کچھ مالی مدد اور عالمی تعلقات کی ضرورت ہو گی ، طالبان کی مالی مدد اور عالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پر منحصر ہیں ۔نجی ٹی وی نے خیبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے فرانسیسی ، افغان باشندوں کے انخلاءکیلئے آج قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button