سب کے لیے سب کچھ

سرکاری مشینری پی ٹی آئی کو ناکام بنانے کے لئے متحرک دکانداروں نے من مانی قیمتیں وصول کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا

جہلم: سرکاری مشینری پی ٹی آئی کو ناکام بنانے کے لئے متحرک، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی ، دکانداروں نے من مانی قیمتیں وصول کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، عام آدمی ، سفید پوش اور تنخواہ دار طبقہ انتہائی پریشان، حکومتی دعوے ہوا ہو گئے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررکئے گئے نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ، ضلعی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں میں مختلف نوعیت کا کارروبارکرنے والے تاجر روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں

 

 

 

​​​​​​​تبدیلیاں کرکے غریب عوام اور صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کر کے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے میں مشغول ہیں ، برائلر مرغی سمیت چھوٹا بڑا گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبزیاں و فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔ دودھ ، دہی کے سرکاری نرخ نامے ڈیکوریشن پیس کے علاوہ کچھ نہیں اور نہ ہی بااثر تاجر سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے فرضی کارروائیاں کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بجھوا رہے ہیں۔ دکانداروں نے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ارکان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں فرض شناس ، ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ شہر میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ہو سکے اور غریب آدمی اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button