صحت افزا

ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آکسیجن کی طلب بڑھ گئی جبکہ آکسیجن کی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کمپنیاں آکسیجن کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

پاکستان آکسیجن نے اسپتالوں کو خط میں لکھا ہے کہ آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔متنِ خط کے مطابق آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے اسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کراچی اور لاہور میں قائم3پلانٹس پیداواری گنجائش پر چل رہے ہیں۔پاکستان آکسیجن کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پرعائد نہیں ہوگی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button