ایتھلیٹ کارنر

رونالڈو کے آتے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کے تیور بدل گئے،حریف ٹیم آؤٹ کلاس

لندن(ویب ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو انگلش پریمیئر میں ٹیم تبدیل کرنے کے بعد اپنے پہلے ہی میچ میں دو گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔رونالڈو کی شمولیت کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ میں بھی تبدیلی آئی اور انہوں نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو 1-4 سے دھول چٹا دی، رونالڈو نے بارہ سال پہلے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ہی لیگ کا آخری گول کیا تھا۔

 

 

دوسری جانب دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیسٹر سٹی کو ایک صفر کی شکست سے دو چار کیا، چیلسی بھی انگلش لیگ کے میچ میں کامیاب قرار پائی اور آسٹن ولا کو تین صفر سے ہرا دیا۔رونالڈو کے بغیر یووینٹس پھر ڈھیر ہوئی اور اطالوی لیگ میں نیپولی نے دو ایک سے ہرا دیا، کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں شاندار واپسی کی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button