سب کے لیے سب کچھ

چار دن مسلسل سی این جی اسٹیشنز بند ،فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک )سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) نے اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات16ستمبر تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر فلوٹنگ

 

 

سٹوریج ری گیس فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی تبدیلی کے باعث13 سے 16 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 150 سے 75 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی اور کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنہ ہوگا،لہذاصارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز کو 13 ستمبر بروز پیر سے 16 ستمبر بروز جمعرات چار روز کے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی رات 12بجے سے منقطع رہے گی اور تمام سی این جی سٹیشنز کو 17 ستمبربروز جمعہ کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button