fbpx
اخبارلائم لائٹ

اینگن التان دزیاتن نے بیمار بچوں کی خواہش پوری کردی

ترک اداکار اینگن التان دزیاتن پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے مشہور ہیں نے گزشتہ روز تین پاکستانی بیمار بچوں کی خواہش پوری کی جو ان سے ملنا چاہتے تھے۔

اگست 19, 2020 | 10:49 صبح

پاکستان میں ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے کامیابی کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں اور ڈرامے کے ہیرو اینگن التان دزیاتن پاکستان کے پسندیدہ ہیرو بن چکے ہیں۔ ارطغرل کے پاکستانی مداح  اینگن التان اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ پاکستانیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے ترک اداکار بھی پاکستان آنے کا خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز اینگن التان نے تین پاکستانی بچوں فضا، سدرہ خان اور سہیل عمر سے ملاقات کرکے بچوں کی خواہش پورا کیا حالانکہ یہ ملاقات براہ راست نہیں تھی بلکہ اینگن التان نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے بچوں سے ملاقات کی تھی۔

اینگن التان اور بچوں کی ملاقات کے لیے میک اے وش فاؤنڈیشن نے کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کی میزبانی عائشہ عمر نے کی تھی۔ تقریب میں ہمایوں سعید، زیبا بختیار اور ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی شرکت کی تھی اور ہمایوں سعید نے اینگن التان کو بتایا کہ انہوں نے ارطغرل غازی کے تمام سیزنز دیکھ لیے ہیں اور انہیں اینگن کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ترک اداکار سے بہت جلد ملاقات کرنے کا عندیہ بھی دیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button