Tickerشہر شہر سے

گیس بحران ، سی این جی سٹیشنز بند کر دیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث 17 ستمبر تک شہر قائد میں سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے ۔ ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ، پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 14 سے 17 ستمرب تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشن

کو گیس کی فرہامی بند کر دی جائے گی جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ‏گی، دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button