Tickerنیا دن نئی امید

گوشت کھانا غریب کیلئے خواب بن گیا، یکمشت قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کردیا

یلسی(بیوروچیف) میلسی میں قصابوں نے گوشت کے من مانے نرخ مقرر کردیئے جو صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گئے قصابوں نے بکرے کے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے سے لیکر 1200روپے فی کلو تک جبکہ بڑے گوشت کی قیمت ساڑھے 5سو روپے کردی ہے حالانکہ سرکاری طور پر بکرے کے گوشت
کی قیمت فروخت 8 سو روپے اور بڑے گوشت کی قیمت 400روپے فی کلو گرام مقرر ہے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی

افسران کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے قصاب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور سرکاری قیمت دینے کی کوشش کرنے والے صارف کو قصاب گوشت دیئے بغیر ہی بھگا دیتے ہیں اس صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے سرکاری نرخوں پر گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button