Tickerلائم لائٹ

کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا

ملتان(ویب ڈیسک)برصغیر کے معروف روحانی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر کل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا گیا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریش کل اختتامی دعا کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے، تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے

مزار کو غسل دے کر کیا تھا۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہیں اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے بہاالدین زکریا کےعرس پرکل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریش کل اختتامی دعا کرائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button