Tickerسوشل میڈیا

عمر شریف کا علاج،بڑی آواز مدد کے لیے بلند،اہم شخصیت میدان میں آگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) مزاحیہ فنکار عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق انہیں بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔اور اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں جن کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے۔ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔ عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے۔

کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔ عمر شریف ن دنوں شدید علیل ہیں اور چند روز قبل حکومت سے اپنا امریکہ میں علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔ سندھ حکومت نے انہیں امریکہ بھجوانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button