نیا دن نئی امید

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک)امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسےاضافے سے 168روپے60 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں

آج بھی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند سطح 168.70 روپے پر تک جا پہنچا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button