Tickerآج کا ایشو

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج پر وزیر اعظم نے مجموعی کامیابی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بڑے شہروں سے نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بعض شہروں کے ذمہ داران آج ملاقات بھی کریں گے جبکہ وزیر اعظم نے کنٹونمٹ بورڈ انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ

تیار کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور،پنڈی،ملتان،پشاورکےنتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما ماضی کے نتائج سے موازنے کی رپورٹ تیار کریں گے، ووٹرزحکومتی اقدامات سےناخوش یامقامی قیادت شکست کی وجہ بنی،تجریہ ہوگا،رپورٹ میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امیداروں کاچناؤ،ووٹرز سےپارٹی قائدین کارویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button